تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:12

انٹر میڈیٹ بورڈ نے سیکنڈ ایئر کامرس کے نتائج کا اعلان کر دیا

اے آر وائی - بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کے تحت بارہویں جماعت کامرس کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ اس سال نتائج کا تناسب 55.83فیصد رہا ۔



اس سال 32949امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جن میں سے 17911امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ پہلی اور دوسری پوزیشن طالبات نے حاصل کرکے بازی ماری۔ طالبہ آصفہ عزیز نے 85.36فیصد نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 85.18فیصد نمبر لے کر تابانی انسٹی ٹیوٹ بزنس ایڈمنسٹریشن کی طالبہ فضیلت زبیر نے دوسری اور تامکس کالج کے صائم ممتاز نے چوراسی فیصد نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔



نتائج کا اعلان ایک پروقار تقریب میں کیا گیا اس موقع پر کنٹرولر آف ایگزمینشن عمران خان چشتی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستانی طالب علموں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ اور بھی زیادہ اچھے نتائج دے سکتے ہین پوزیشن ہولڈر طلبہ کا کہنا تھا کہ نصاب تعلیم میں تبدیلی وقت کی ضرورت ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.