5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:43
ٹھٹہ: سیم نالوں میں پانی کی سطح برقرار
اے آر وائی - ٹھٹہ کے سیم نالوں میں پانی کی سطح آج بھی برقرار ہے اور متاثرین کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ان کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششیں غیر تسلی بخش اور ناکافی ہیں۔
بارش تھمے 55 دن گذر گئے مگر ٹھٹہ کے کئی علاقے آج بھی زیر آب ہیں لوگ گھروں سےمحروم اور روزگار ختم ہوگیا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہےکہ ٹھٹھہ کےڈی سی او محمد جعفرعباسی نے اپنی ماتحت نتظامیہ پراندھا اعتماد کرکے انہیں ان کے حوالے کردیا ہے مگر ضلعی انتظامیہ انہیں دوسرے درجے کا شہری سمجھہ کر ملنے والے نئے راشن کے بجائے پرانا اور خراب راشن دے رہی ہے جس کے باعث وہ اور ان کے بچے بیمار ہورہے ہیں ۔