5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:52
کراچی: تین ٹارگٹ کلرز گرفتار، اسلحہ برآمد
اے آر وائی - کراچی سے پولیس نے تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ کرائم برانچ نے اویس اقبال اور دانش ٹوپی کو نیو کراچی کے علاقے سے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا ہے۔
ایس ایس پی فاروق اعوان نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ ملزمان نے خواجہ اجمیر نگری اور نیو کراچی کے علاقوں میں دانیال، اویس ،صلاح الدین اور راحیل کو قتل کیا تھا۔ ملزمان تارگٹ کلرز ہیں جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
سی آئی اے پولیس نے بنارس سے ملزم محمد شریف کو گرفتار کیا ہے۔ ڈی آئی جی سی آی اے افتخار تارڑ کے مطابق ملزمان چار افراد کے قتل میں ملوث ہیں اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔