5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:31
کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے دوران چار افراد جاں بحق اور تین بچوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے ۔
واقعات کے مطابق مچھر کالونی کے علاقے محمدی کالونی خوشحال چوک پر دوجرائم پیشہ گروپوں کے فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین معصوم بچوں اویس ، سہیل اور فاطمہ سمیت چھ افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق رقم کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
گلستان جوہر کے علاقے رابعہ سٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دوگروپوں میں اچانک فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور نتیجے میں اسد اور اجمل نامی دو افرا جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔ واقعات کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
رسالہ کے علاقے نشتر روڈ پر ایک دکان میں ڈکیتی کے دوروان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے رمضان نامی دکاندار جاں بحق ہوگیا جس کے بعد دکانداروں نے واقعہ پر احتجاج کیا جبکہ نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک ایچ میں موٹر سائیکل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔