5 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:3
کوئٹہ میں دہشت گردی، 2 پولیس اہلکاروں سمیت3 افراد ہلاک
اے آر وائی - کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق ایک راہگیر زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جوائنٹ روڈاور بروری روڈ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میں پولیس سب انسپیکٹر اور کانسٹیبل سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔جبکہ ایک راہگیر شدید زخمی ہوگیا ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔