6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:21
کراچی: فائرنگ کےمختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں صبح سے اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ پی آئی بی کالونی مین بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تیس سالہ کامران ہلاک ہوگیا۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 16میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 45سالہ انکم ٹیکس آفیسرعباس حسین ہلاک ہوگیا۔
گلستان جوہر رابعہ سٹی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان اٹھارہ سالہ اسد اور سترہ سالہ اجمل ہلاک ہوگئے۔ رسالہ تھانے کے احاطے میں قائم دوکان میں ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر پچپن سالہ رمضان ہلاک ہوگیا۔ نارتھ کراچی کے علاقے میں واقع صنوبر ہائیٹس میں فائرنگ سے تعینات سیکیورٹی گارڈ ہلا ک ہوگیا ۔