6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:22
ملتان،جعلی چائے اور مرچیں بنانے والی فیکٹری پر پولیس کاچھاپہ
اے آر وائی - ملتان غلہ منڈی میں زہریلے کیمیکل سے چائے اور سرخ مرچیں بنانے والی فیکٹری کا انکشاف تیار شدہ جعلی مرچیں اور چائے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں فروخت کی جاتیں تھی۔
غلہ منڈی کے قریب مضر صحت چائے سرخ چائے بنانے والی فیکٹری کا انکشاف ہواہے سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوے فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں جعلی چائے اور سرخ مرچیں بر آمد کر لیں اور ایک ملزم نعیم کو گرفتار کر لیا جبکہ فیکٹری مالک رانا راشد موقع سے فرار ہو گیا چائے اور مرچیں لکڑی اینٹوں کے برادے زنگ چوکر اور مختلف کیمکیل سے تیار کی جاتی تھیں۔