تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:12

بھان سعید آباد،سیہون،کوٹری میں فائرنگ اور تشدد سے5افراد قتل

اے آر وائی - بھان سعید آباد ، سہیون اور کوٹری میں خنجر اور فائرنگ کر کے پانچ افراد کو قتل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کوٹری خدا کی بستی میں ببر اسٹاپ کے قریب کے این شاہ کے رہائش پزیر دو افراد کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پینتیس سالہ علی ڈنو گاڑھی اوربتیس سالہ وزیر علی گاڑھی کو قتل کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اطلاع ملنے پر بستی چیک پوسٹ پولیس نے دونوں افراد کی لاشوں کو تعلقہ اسپتال کوٹری پہنچایا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کے دی گئیں جبکہ پولیس اور ورثا کا کہنا ہے کہ قتل کئے جانے والے افراد کی ذاتی دشمنی باعث انہیں قتل کیا گیا ہے۔



سیہون شہر میں دوکان دار اداس کھوسو کو بھی نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور سیہون کھوسہ محلے میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے خدا بخش کھوسو کو خنجر کے پے در پے وار کر کے قتل کر کے فرار ہو گئے دونوں کی موت بھی ذاتی دشمنی بتائی جاتی ہے جبکہ بھان سعید آباد میں پرانے بس اسٹاپ کے قریب مسافر خانے میں ایک نومولود بچی کی لاش پولیس کو برآمد ہوئی جس پر پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.