7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:54
کراچی: تیرہ افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار
اے آر وائی - کراچی سے کرائم برانچ پولیس نے تیرہ افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی کرائم برانچ فاروق اعوان کی سربراہی میں ٹیم نے اورنگی ٹاؤن سے ملزم نوید رحمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم تیرہ افراد کے قتل میں ملوث ہے اور حالیہ بدامنی کے واقعات میں اس نے بیس افراد کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا تھا ۔ ملزم اورنگی ٹاؤن کے تھانوں میں پولیس کو پانچ افراد کے قتل میں مطلوب بھی تھا۔