7 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:55
سکھر:سانحہ بلوچستان کے خلاف شیعہ ایکشن کمیٹی کی ریلی
اے آر وائی - بلوچستان میں جاری زائرین کے قتل عام کے خلاف شیعہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے سکھر پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
مظاہرین نے حکومت مخالف نعری بازی کی۔اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سید فدا حسین موسوی،مولانا سید محمد ابراہیم اور دیگر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کے دوران 90سے زیادہ افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
اس کے باوجود حکومت کی جانب سے ابتک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت امن امان کو کنٹرول کرنے میں ململ ناکام ہو چکی ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کو فوری بر طرف کیا جائے۔