8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:4
پشاور:سول اسپتال متنی کی ناقص تعمیر، کروڑوں روپے کا گھپلہ
اے آر وائی - سول ہسپتال متنی کی ناقص تعمیر پر محکمہ صحت نے عمارت لینے سے انکار کر دیا۔ ایم ایم اے حکومت میں چالیس بیڈ پر مشتمل سول ہسپتال متنی کی بنیاد رکھی گئی تا ہم کام کی سست رفتاری کی وجہ سے سول ہسپتال اکتوبر دو ہزار گیارہ میں ٹھیکیدار نے تعمیر مکمل کے کے سی این ڈبلیو کے حوالے کر دیا۔ تین کرو ڑ بیس لاکھ کی مالیت سے بننے والےاس ہسپتال میں ناقص مٹیریل استعمال کئے جانے کی وجہ سے محکمہ صحت کی انسپیکشن ٹیم نے نا قابل استعمال قراردیتے ہوئے نیب کو سفارش کی ہے کہ ٹھیکیدار کے خلاف انکوائری کی جائے۔