8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:4
مینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کا قتل، احتجاج پر لاٹھی چارج
اے آر وائی - چنیوٹ میں خاتون کو چھیڑنے کے مبینہ تنازعے پر ایک نوجوان کو قتل کردیا گیا ۔ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین پر بھی پولیس نے تشدد کیا۔
تھانہ صدر میں تعینات پولیس اہلکار نصر اللہ پر الزام ہے وہ چک بندی کے رہائشی اللہ رکھا کی اہلیہ پر بری نظر رکھتا تھا مسلسل شکایات ملنے پر ایک روز خاتون کے دیور انور نے پولیس اہلکار کو برا بھلا کہا ۔ انور کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس اہلکار نصر اللہ نے ایک روز ان کے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور واقعے کو پولیس مقابلہ قرار دے دیا اس واقعے کے خلاف اہل خانہ نے احتجاج کیا جس پر پولیس نے چڑھائی کردی اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا ڈی پی او شہزاد کا کہنا ہے کہ یہ لوگ
جرائم پیشہ ہیں جس کی تصدیق علاقے سے کرائی جاسکتی ہے۔