تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:37

کراچی: تین ماہ میں 147ایس ایچ اوز کی تبدیلی

اے آر وائی - وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے امن و امان کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سعود مرزا سے کراچی میں ایس ایچ اوز کی تقرری اور ڈی ایس پیز کے ٹرانسفرز کے حوالے سے سوال کئے تھے۔



باخبر زرائع کے مطابق صوبے میں امن و امان کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے ایڈینشل آئی جی سعود مرزا سے دریافت کیا تھا کہ کراچی شہر میں ایک سو بارہ تھانے ہیں جبکہ تین ماہ سے بھی کم وقت میں ایک سو سینتالیس ایس ایچ اوز تبدیل کئے گئے ہیں اس کا کیا مقصد ہے اور ایسا کس وجہ سے کیا جا رہا ہے۔



انہوں نے ایڈیشنل آئی جی سے یہ بھی دریافت کیا کہ سندھ میں دو سو پندرہ ڈی ایس پیز ہیں جن میں سے ایک سو تہتر اندرون سندھ اور بیالیس کراچی میں ہیں ان کی ایک ماہ سے بھی کم مدت میں ٹرانسفر پوسٹنگ کی کیا وجہ ہے۔زرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سعود مرزا وزیر داخلہ سندھ کے سوالات کے معقول جوابات نہیں دے سکے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.