تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:38

چنیوٹ: پولیس گردی کا ایک اور کیس سامنے آگیا

اے آر وائی - چنیوٹ پولیس تشدد کا ایک اور کیس سامنے آگیا، پولیس اہلکاروں نے ملزمان کی بجائے مدعی پر ہی مقدمہ درج کردیا، جبکہ عینی شاہد کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔



چنیوٹ کے تھانہ لالیاں کے علاقہ محلہ عمر آباد کی رہائشی بخت بی بی کے گھر چوبیس اور پچیس ستمبر کی رات ڈکیتی کی گئی، ڈاکوؤں نے بیوہ خاتون پر تشدد بھی کیا جس کے باعث وہ مووقع پر ہی دم توڑ گئی۔ واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا جس میں مدعی محمد عثمان اور گواہ کے طور پر پڑوسی محمد خان اور محمد ریاض کے نام درج کیے گئے۔ تاہم تھانہ لالیاں کے سب انسپکٹر محمد یار مارتھ گواہ محمد خان کو تھانے میں لے گیا جہاں اسے تین دن تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جسے بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر عدالتی بیلف نے تھانہ کی حوالات سے برآمد کرایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.