تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:50

فیصل آباد :سات سال کے بچے پر ٹیچر کا سخت تشدد

اے آر وائی - وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے واضح ہدایات کے باوجود تعلیمی اداروں میں طلبہ پر تشدد کے واقعات ختم نہیں ہو سکے۔



فیصل آباد کے علاقہ علامہ اقبال کالونی میں پرائیویٹ سکول کی ٹیچر نے دوسری جماعت کے بچےکو چھڑی سے اتنا مارا کہ اس کی آنکھ ضائع ہوتے ہوتے بچی ۔ قاءد اعظم بلاک میں واقع راحت فائونڈیشن پبلک سکول میں سات سالہ بچے اسد مرتضیٰ کو ٹیچر راشدہ نے شدید زدوکوب کیا اور چھڑی سے مارا جس سے اس کی آنکھ کے نیچے زخم لگا ۔جبکہ جسم کے مختلف حصوں پر بھی چوٹیں آئیں جس سے وہ لہولہان ہو گیا ۔



متاثرہ بچے کے والد غلام مرتضیٰ نے سکول انتظامیہ کو اس وحشیانہ سلوک سے آگاہ کیا لیکن تشدد کرنے والی ٹیچر کے خلاف کوءی کاررواءی نہ کی گئی ۔ بچے کے والد نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کمسن بچے کے ساتھ ظالمانہ سلوک کرنے والی ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.