تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:57

کراچی میں سی این جی بس سروس دوبارہ بحال

اے آر وائی - اہلیان کراچی کے کیلئے سی این جی بس سروس آج سے بحال کردی گئی ہے۔ بس سروس بحال ہونے کے بعد شاہراہوں پرایک بار پھر سی این جی بسیں رواں دواں ہوگئی ہیں جس پرشہریوں نے خوشی کااظہار کیاہے۔



واضح رہے کے سی این جی بس سروس کے آپریٹر کی جانب سے 90لاکھ کے واجبات ادا نہ کرنے پرشہری حکومت نے بس سروس کوعارضی طورپرمعطل کردیا تھا تاہم ڈی سی او کراچی روشن علی شیخ نے ای ڈی او ریوینیو کو واجبات سمیت دیگر معاملات حل کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد آج سے ایک بار پھرسی این جی بس سروس کا آغاز ہو گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.