10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 9:14
لودھراں: مٹی کا تودا گرنے سے 4 خواتین جاں بحق
اے آر وائی - لودھراں میں مٹی کا تودا گرنے سے چار خواتین ملبے تلے دب کر جاں بحق اور تین خواتین زخمی ہوگئیں۔ واقعہ خانقاہ کھوہ کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق مکان کی تعمیر کے دوران مٹی کا تودا گرا تھا، جس کے نتیجے میں سات خواتین اور ایک بچہ ملبے تلے دب گئے۔
واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ واقعے میں چار خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ جبکہ تین زخمی خواتین اور ایک بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔