تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:14

خیرپور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

اے آر وائی - ضلع خیرپور کے علاقے رانی پورمیں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق رانی پورکے کچی آبادی کے رہائشی کے گھر پر نامعلوم مسلح ملزمان نے اس وقت فائرنگ کی جب اہل خانہ سورہے تھے فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ماروی اور صدرالدین موقع پر ہی ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ۔



زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو افراد سونو اور روزینہ چل بسے ۔ بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاندان اراضی کے تنازعہ کے باعث وہ کچھ عرصہ قبل خیرپور کے کچے کے علاقے سے نقل مکانی کرکے رانی پورآئے تھے جہاں انہیں قتل کردیا گیا ۔ دوسری جانب زخمیوں کو خیرپور سے نوابشاہ منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.