10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 19:4
جہلم : پل کے نیچے دبائے گئے 52 دستی بم برآمد
اے آر وائی - پولیس نے جہلم کے علاقے دینہ کے قریب اوور ہیڈ بر ج کے نیچے زمین میں دبائے گئے 52 دستی بم برآمد کر لئے۔ خفیہ اطلاع پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا اور تمام بموں کو قبضے میں لیکر انہیں ناکارہ بنادیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی بھی تیرہ اکتوبر کو منگلا آمد متوقع ہے۔