11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:13
اسلام آباد: جنگل سے نوجوان کی دو روز پرانی لاش برآمد
اے آر وائی - اسلام آباد میں جنگل سے تئیس سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے، جس کا سر دھڑ سے جدا ہے۔ نوجوان کی لاش تھانہ مارگلہ کی حدود میں قائم کسٹم ہاوس کے سامنے جنگل سے ملی۔ پولیس کے مطابق لاش دو دن پرانی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لئے پمز ہسپتال میں بجھوا دیا گیا ہے۔