11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:31
کراچی: رینجرز کے مختلف علاقوں میں چھاپے
اے آر وائی - رینجرز نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کے علاقے بوہری بازار، بنارس چورنگی میں چھاپے مارے اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
پاکستان رینجرز سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان چھاپوں کے دوران مختلف اقسام کے سترہ ہتھیار برآمد کئے گئے ۔ جن میں کلاشنکوف، ریپیٹرز، رائفل اور پسٹل شامل ہیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز کو زبردستی بند کروانے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ان علاقوں میں رینجرز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا اور 30مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔