11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 13:59
خانیوال:زمیندار کے کتے نے کاشتکار ماں بیٹی کو زخمی کردیا
اے آر وائی - خانیوال میں کپاس کی چنائی کے دوران زمیندار کے پالتو کتے نے محنت کش خاتون اور اس کی بیٹی کوبھنبھوڑ ڈالا۔ دونوں خواتین
کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ واقع نواحی گاؤں قاسم باغ میں پیش آیا۔ کلثوم بی بی اور جندوں مائی کپاس چننے کے لئیے مقامی زمیندار میاں اسلم کے رقبے میں کپاس کی چنائی کیلئے گئیں کہ گئیں جہاں زمیندار کے پالتو کتے نے ان پر حملہ کردیا اور انہیں کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔ خواتین کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔