12 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:23
لاہور میں ٹرک کی ٹکر سے 23 سالہ نوجوان ہلاک
اے آر وائی - لاہور میں عسکری ٹین کے قریب فوجی ٹرک کی ٹکر سے 23سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔ لاہور میں عسکری ٹین کے قریب فوجی ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نوجوان عبدالاحد کو ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
عبدالاحد کو ریسکیو کی گاڑی نے اسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ 23 سالہ عبدالاحد سمندری کا رہائشی تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔