تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:5

میر پور:خاندان قتل ہوگیا،میرے بچوں کو تحفظ دیا جائے، نوشین

اے آر وائی - میرپور میں با اثر افراد اور پولیس گردی کی شکار خاتون نے صدر، وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ اسے اور اس کے بچوں کی جان کو خطرہ ہے۔ انہیں تحفظ دیا جائے۔



آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر کی رہائشی نوشین بی بی نے اپنے بچوں کے ہمراہ مظفرآباد کے ایوان صحافت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انیس سال قبل اس کے رشتہ دار اس کے والد ، چچا، تایا اور بھائی کو قتل کرکے سعودی عرب فرار ہوگئے۔ اس قتل عام کے خلاف اس نے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔



اب ملزمان سے اسے اور اس کے بچوں کی جان کو خطرہ ہے۔ پولیس قاتلوں کے ساتھ مل گئی ہے۔ نوشین بی بی نے بتایا کہ پندرہ روز قبل پولیس کی سرپرستی میں اس کے اوپر تشدد کیا گیا اور بغیر کسی وجہ کے نو دن تک اسے حوالات میں رکھا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.