11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:4
ملتان یونیورسٹی تشدد کیس،ملزمان کا 6روزہ جسمانی ریمانڈ
اے آر وائی - ملتان بہاوالدین زکریا یونیورسٹی تشدد کیس کے ملزمان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی تشدد کیس کی سماعت سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 نے گزشتہ ہفتے پولیس کی جانب سے چالان جمع نہ کروانے پر معزرت کر لی تھی بعد ازا پولیس نے نے تشدد کیس کے 4 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت مین پیش کیا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 نے ملزمان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔