تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:40

اوکاڑہ : نوجوان نے چار خواتین پر تیزاب پھینک کر جلا دیا

اے آر وائی - اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں اوباش نوجوان نے 14 سالہ لڑکی سمیت چار خواتین کو تیزاب پھینک کر جلاڈالا۔ اوکاڑہ کے گاؤں 11 جی ڈی کالاپورمیں ملزم نے گھر گھس کر شہناز بی بی پر تیزاب پھینکا جس پر راجن بی بی، زینب اور 15 سالہ فوزیہ نے مزاحمت کی تو ملزم نے ان پر بھی تیزاب پھینک دیا جس سے چاروں خواتین جھلس گئیں۔ انہیں طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.