تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:13

چمن: لیویز کا سرچ آپریشن آٹھ ڈاکو گرفتار،اسلحہ برآمد

اے آر وائی - چمن کے مختلف علاقوں میں لیویز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد آٹھ ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔



اسسٹنٹ کمشنر لیویز احمد علی صدیقی کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ سے گاڑی چھیننے کی کوشش کے دوران خاتون کی ہلاکت کے واقعے کے بعد قلعہ عبداللہ کے علاقے ماچکہ کی ناکہ بندی کرکے چھینی گئی گاڑی برآمد کرلی گئی اور دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ چمن کے علاقوں نئی آبادی ،کلی مرالزئی ،بوغرہ میں لیویزنے فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ ڈاکووں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چوری کی گئی موٹر سائیکلیں بر آمد کرلیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.