تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:14

ایسا بلدیاتی نظام چاہتے ہیں جس سےعوام کےمسائل حل ہوں،سبزواری

اے آر وائی - سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اورصوبائی وزیر فیصل سبزواری نے کہاہے کہ ایم کیوایم ایسا بلدیاتی نظام چاہتی ہے جس سے عوام کے مسائل حل ہوں۔



اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سندھ کے باشندوں کی فلاح کیلئے ایسا بلدیاتی نظام حکومت چاہتی ہے جو پورے صوبے کے عوام کے مفاد میں ہو۔ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی سندھ کے باشندوں کی بہتری اورفلاح کو سامنے رکھتے ہوئے مفاہمتی عمل کے ذریعے ایسا نظام صوبے میں رائج کرنے کی خواہاں ہے جس سے صوبے کے شہری و دیہی عوام کے مسائل کے کے ساتھ انہیں ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد ملے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.