تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:14

خانیوال:ہیڈ ماسٹر کا طالبعلم پر تشدد،بازو دو جگہ سے ٹوٹ گیا

اے آر وائی - خانیوال گورنمنٹ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر کا چھٹی کلاس کے بچے پر وحشیانہ تشدد دو جگہ سے بازو توڑ دیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔



نواحی علاقے احمد نگر میں گورنمنٹ ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر نواز چھٹی کلاس کے طالب علم ندیم سے اپنی ٹانگیں دبواتا اور گھر کے کام کاج بھی کرواتا تھا انکار کرنے پر ندیم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس پر ندیم نے اپنے والد محمد حنیف کو صورتحال سے آگاہ کیا



ندیم کے والد نے سکول جا کر ہیڈ ماسٹر سے درخواست کی میرے بیٹے سے گھر کے کام نہ کروایا کریں ۔ ندیم کے والد کے سکول سے جانے پر ہیڈ ماسٹر سے سکول چپڑاسی کے ہمرا ندیم کو ڈنڈے سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ندیم کا بازو دو جگہ سے ٹوٹ گیا میڈیکل رپورٹ آنے پر تھانہ کہنہ پولیس نے ہیڈ ماسٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.