12 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:23
وہاڑی:گورنمنٹ اسکول کی کروڑوں روپے کی عمارت پر قبضہ
اے آر وائی - وہاڑی میں قائم واحد گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کی کروڑوں روپے کی عمارت اور رقبے پر قبضہ گروپ کے درجنوں قابضین نے گھر بنالیے اور اسکول کی عمارت کو تباہ کر دیا ہے۔
علاقہ مکینوں اور اسکول انتظامیہ کے مطابق قبضہ گروپ نے اسکول کے چار دیواری توڑ کر 30 سے زائد گھر بنا لیے ہیں، قابضین نے اسکول کی عمارت کا بھی خاصا نقصان پہنچایا ہے اور اسکول کی کھڑکیاں، دروازےاور الیکٹرک پمپ اکھاڑ کر لے گئے جبکہ بجلی کی وائرنگ ، پانی کی لائن ، ٹینک کو بھی نقصان پہنچایا، علاقہ مکینوں ، اساتذہ اور طلباء نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اسکول کو قابضین کی چیرہ دستیوں سے نجات دلا کر ان کیخلاف فوری اقدام کریں۔