تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:30

صبا کیس:لاہورہائی کورٹ کا سماعت دوسری عدالت میں کرنے کا حکم

اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے شاہکوٹ کی رہائشی صبا رائے کی درخواست پر از خود نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ننکانہ صاحب کو متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔



لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز احمد چودھری نے اپنے چیمبر میں ازخود نوٹس کی سماعت کی۔ دوران سماعت متاثرہ طالبہ صبا راحت نے ننکانہ صاحب میں کیس کی سماعت کرنے والے جوڈیشل جمسٹریٹ جاوید اقبال پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بیانات کو درست طریقے سے قلمبند نہیں کیا گیا۔ ملزمان اور معطل کئے گئے پولیس افسران کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔



چیف جسٹس نے سیشن جج ننکانہ صاحب کو کیس کسی اور عدالت میں بھجوانے کا حکم دے دیا۔ جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل حنیف کھٹانہ کو متعلقہ حکام کو ٹیلی فون کے ذریعے عدالتی احکامات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے از خود کیس نمٹادیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.