13 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:43
کراچی میں دہشتگردی کا خطرہ، اے این پی کے دفاتر3روز کےلئے بند
اے آر وائی - عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے دہشت گردی کی اطلاعات کے خطرے کے پیش نظر تین دن کیلئے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے تمام دفاتر بند اور پارٹی الیکشن ملتوی کردئیے گئے ہیں۔
اے این پی کے اعلامئے کے مطابق اے این پی قیادت سمیت دفاتر پر دہشت گرد حملوں کی اطلاع وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے دی جس کے بعد دفاتر بند کئے گئے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اطلاعات کے بعد کراچی میں ہائی الرٹ کا حکم دیا گیا ہے۔