تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 14:51

بدین: پولیس کے وحشیانہ تشدد میں نوجوان کی حالت غیر ہوگئی

اے آر وائی - بدین پولیس نے نوجوان درزی کو ڈاکو ہونےکے شبہ میں بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی، اسے ہسپتال پہنچایا گیا۔



بدین ڈسٹرکٹ جیل کے سامنے درزی اسماعیل سومرو گذر رہا تھا تو پولیس نے اسے روک کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ متاثر نوجوان نے بتایا کہ وہ اپنے 10 سالہ شاگرد کو گھر چھوڑنے جا رہا تھا تو پولیس اہلکاروں نے اسے روک کر کہا کہ تم یہاں لوٹ مار کر رہے ہو تھانے چلو ۔جب اس نے انکار کیا تو اہلکاروں نے اسے اپنی رہائش کے کمرے میں لے جا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ محلے والے چیخ و پکار سن کر وقوعہ پر پہنچے اور مداخلت کرکے آزاد کرایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.