تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
13 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:24

لاڑکانہ: جوڈیشل مجسٹریٹ کا چھاپہ،تھانےسےنوسالہ بچہ بازیاب

اے آر وائی - جوڈیشل مجسٹریٹ لاڑکانہ نے ڈوکری میں باکرانی پولیس اسٹیشن پر چھاپہ مارکے ایک ماہ سے قید نوسالہ بچےصابر کو بازیاب کرالیا۔



پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے رپورٹ میں کہا تھا کہ ایک ماہ قبل موٹر سائیکل ڈکیتی کے دوران ایک شخص قتل ہوا تھا ،جس کی نشاندہی پرپولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر نوسالہ بچے کو گرفتار کیاتھا۔پولیس نے مجسٹریٹ کےسامنےرپورٹ پیش کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو حکم دیا کہ بچے کی ہتھکڑی کھول کر میڈیکل چیک اپ کرایا جائے مگر پولیس نے اسے ہتھکڑی ڈال کر میڈیکل چیک اپ کیلئے لے گئے ۔ مجسٹریٹ نے مزید کارروائی کیلئے ایس ایس پی لاڑکانہ کو حکم دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.