تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:2

پنجاب بھر کی عدالتوں میں ہفتہ وار ایک دن ہی چھٹی ہوگی

اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ، اور پنجاب بھر کی تمام ماتحت عدالتوں میں ہفتہ کی ایک ہی چھٹی کی جائے گی جبکہ بینک اور وفاقی اداروں میں دو چھٹیاں ہوں گی۔



لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ، علاقائی بنچوں سمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدالتیں ہفتہ میں ایک ہی دن چھٹی کریں گی۔ بنکنگ، کسٹمز اور سنٹرل عدالتوں سمیت وفاق کے ماتحت پنجاب میں کام کرنے والی عدالتیں بھی ہفتہ میں ایک ہی چھٹی کریں گی۔



رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے مطابق چونکہ وفاقی عدالتوں کے انتظامی امور بھی لاہور ہائیکورٹ کے پاس ہیں لہذا ان میں بھی ایک ہی روز تعطیل ہوگی۔ اس سے قبل وزارت قانون کی جانب سے وفاقی عدالتوں میں ہفتوں میں دو چھٹیوں کا نوٹی فکیشن بھجوایا گیا تھا تاہم لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق اب ان عدالتوں میں بھی ایک ہی تعطیل ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.