15 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:44
لاہور: حکومت کیخلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج
اے آر وائی - لیڈی ہیلتھ ورکرز نے لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر تنخواہوں میں اضافے کے لئے مظاہرہ کیا، اس دوران پولیس سے ہاتھا پائی کے دوران بعض خواتین بے ہوش بھی ہوگئیں۔
پنجاب سے تعلق رکھنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز لاہور میں باغ جناح کے مقام پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کررہی تھیںٕ کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم معاملات بگڑنے پر نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ جس کے باعث بعض خواتین بے ہوش ہوگئیںٕ، جس کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاج میں مزید شدت آگئی۔ دوسری جانب انتظامیہ اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے ہیں۔