15 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:34
مظفر گڑھ، نیٹو آئل ٹینکر سے آئل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
اے آر وائی - مظفرگڑھ میں نیٹو کے آئل ٹینکرز سے آئل چوری کرکے ان کو بم سے تباہ کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ مظفرگڑہ میں نیٹو کے ائل ٹٰینکرز سے آئل چوری کرکے بعد میں انہیں بم سے تباہ کرنے والے گروہ کے دو اراکین کو مظفرگڑھ پولیس نے نسیم اور مامون جان کو گرفتار کرلیا ہے ان ملزمان کا تعلق لنڈی کوتل اور خیبر ایجنسی سے ہے ڈی پی او مظفرگڑہ راو منیر ضیاء نے اے ار وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ گروہ کافی عرصہ سے اس کام کر رہا تھا۔