16 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:33
کراچی،مال بردار ٹرک لوٹنے کی واردات ناکام بنا دی گئی
اے آر وائی - کراچی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول کے عملے نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لیاقت آباد انڈر بائی پاس پر مال بردار ٹرک لوٹنے کی واردات کو ناکام بنا دیا۔
اس واردات کی ویڈیو اے آروائی نیوز کو موصول ہو گئی ہے جس میں ملزمان کو ٹرک لوٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور کیمرے ان ملزمان کا تعاقب کررہے ہیں جس کے بعد ان ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ لیاقت آباد انڈر بائی پاس پر ایک سوزوکی نے سائیڈ مار کر ٹرک کو روکا۔ ڈاکو اس میں سوار ہورہے تھے جسے سی سی ٹی وی کے ذریعے ریکارڈ کرلیا گیا اور عملے نے اس ٹرک کا پیچھا کیمروں کی مدد سے کیا اور پولیس کو اطلاع دی کہ ٹرک چھین کر ملزمان فرار ہیں۔ پولیس نے اس ٹرک کو لوٹنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرکے چھینا گیا ٹرک برآمد کرلیا۔