16 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:42
کراچی : ہجرت کالونی اور حسین ہزارہ گوٹھ میں آپریشن
اے آر وائی - کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں پولیس اور حسین ہزارہ گوٹھ میں رینجرز نے آپریشن کے دوران چالیس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ۔
پولیس کے مطابق ہجرت کالونی میں کارروائی مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جہاں سے چالیس سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ،اس کاروائی میں ایلیٹ فورس کی بھی بھاری نفری موجود تھی۔دوسری جانب گلشن اقبال میں حسین ہزارہ گوٹھ میں رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کیا جہاں سے کچھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔