تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:2

لودھراں : تین مرلے زمین کا تنازع ،بھائی والد کزن کوقتل کردیا

اے آر وائی - لودھراں میں تین مرلے زمین کے تنازعہ پر بیٹے نے فائرنگ کرکے بھائی اور باپ سمیت تین افراد کو قتل جبکہ دو افراد کو شدید زخمی کردیا۔



لودھراں کے نواحی علاقہ موضع قبول والا میں منیر احمد کا اپنے بھائی تنویر احمد والد عبدالحمید اور دیگر رشتہ داروں سے تنازع چل رہا تھا۔ملزم منیر احمد نے تین مرلے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنے حقیقی بھائی تنویر احمد والد عبدالحمید کو قتل کردیا جبکہ اپنے کزن ہاشم کو بھی گولیاں مار کرقتل کردیا فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.