تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:51

لاہور: پولیس کے مبینہ تشدد سے بزرگ جاں بحق،ایس ایچ او معطل

اے آر وائی - لاہور کے علاقے کوٹ لکھپٹ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ساٹھ سالہ بزرگ جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ایس ایچ او سمیت تیرہ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں معطل کردیا گیا ہے۔



چار روز قبل پولیس نے غلام محمد بھٹی کالونی کے رہائشی عبدالرزاق کے گھر اس کے بیٹے جاوید کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا اور گھر میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور عبدالرزاق اور اس کے دو بیٹوں کو حراست میں لے کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بزرگ کی حالت غیر ہوگئی جس پر پولیس نے انہیں گھر کے باہر پھینک دیا۔ انھیں اسپتال داخل کرایا گیا جہاں آج صبح وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ سی سی پی او لاہور نے ایس ایچ او ثنااللہ، اور اے ایس آئی سمیت تیرہ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے معطل کر دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.