تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:53

حیدرآباد، نوجوان نے لڑکی کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مارلی

اے آر وائی - حیدرآباد میں رشتہ نہ دینے پر نوجوان نے فائرنگ کرکے لڑکی کو ہلاک کردیا جبکہ واقعہ کے بعد خود کو بھی گولی مارلی۔



حیدرآباد کے علاقے آفندی ٹاؤن میں ستائس سالہ نوجوان زوہیب نے رشتہ نہ دینے پر 22 سالہ شمائلہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور واقعہ کے بعد خود کو بھی گولی مارلی جس کے باعث اسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔



سول اسپتال حیدرآباد میں زوہیب کی پھوپھی نے میڈیا کو بتایا کہ زوہیب اور شمائلہ میں گزشتہ 7 سال سے محبت تھی اور دونوں شادی کیلئے بھی راضی تھے تاہم شمائلہ کے والدین نے رشتہ دینے سے انکار کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.