18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:36
پشاور:مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر پولیس کا عورتوں پر تشدد
اے آر وائی - پشاور پولیس نے مبینہ طور پر بھتہ کم دینے پر خواتین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق خواتین پشاور سے ہر ماہ پنجاب کپڑا لے جاتی ہیں ، اور اس کیلئے وہ ہر بار پولیس اہلکاروں کو پیسے دیتی ہیں۔ مگر اس بار مبینہ طور پر کم بھتہ دینے پر اہلکاروں نے خواتین پر ہلا بول دیا اور جی ٹی روز پر دو گھنٹے تک ہنگامہ آرائی ہوئی ۔پولیس کے مطابق خواتین کوگاڑی اور کپڑے سمیت کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ خواتین کے پاس دس لاکھ روپے مالیت کا کپڑا تھا۔