تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:24

جہلم کینال سے پانی بند،کینو کی برآمدات کاہدف متاثرہونےکاخدشہ

اے آر وائی - جہلم کینال سے پانی کی فراہمی بند ہونے سے کینو کی پیداوار اور برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہے فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد کے مطابق لوئر جہلم کینال سے سرگودھا، بھلوال اور کوٹ مومن کو پانی فراہم کرنے والی نہروں کی بندش سے کینو کی بمپر پیداوار خطرے میں پڑ گئی ہے۔



اس صورتحال میں کینو کے باغات کو پانی نہ ملا تو پیداوارمیں تیس فیصد تک کمی اور معیار خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کی فراہمی بند ہونےسے کینو کے فارمرز اور ایکسپورٹرز کروڑوں روپے کا نقصان ہوگااس لیے حکومت پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.