19 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:58
کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری
اے آر وائی - کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرمزاربلوچ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے باعث آج چوتھے روزبھی ہڑتال ہے۔ ہڑتال کے باعث غریب مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
او پی ڈیزکی بندش کے باعث دوردرازسے آنے والے مریضوں کومایوس لوٹنا پڑا۔ ڈاکٹرز تنظیمیں ڈاکٹر مزار بلوچ کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کررہی ہیں۔