19 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:44
سکھر، شادی کی تقریب میں زہریلی بریانی کھانے سے20افراد بیہوش
اے آر وائی - سکھر کے گنجاج آباد علاقے ملڑی روڈ کی رہائشی مگڑھار برادری کی شادی کی تقریب میں تقسیم کیا جانے والہ کھانا کھانے سے بیس افرادبیہوش ہو گئے۔
تمام متاثرہ افراد کو فوری طور پر سول اسپتال سکھر میں زیر علاج رکھا گیا ہے ۔ بیہوش ہونے والوں میں چھ خواتین چاربچے اور دس مرد شامل ہیں ۔ ڈاکڑرزکے مطابق بیہوش افراد میں سے دس کی حالت نازک ہےجن کا پیٹ صاف کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔