19 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:25
ڈی آئی خان: پولیس کاآپریشن،17افراد گرفتار،خطرناک اسلحہ برآمد
اے آر وائی - ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے انڈس کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران قبائلی افراد سمیت17مشتبہ افرادکو گرفتار کر کے دو دستی بم رائفلز'بندوق'پستول اورڈیٹونیٹرزسمیت بھاری مقدارمیں خطرناک اسلحہ برآمدکرلیا۔
گرفتارافرادکوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا ہے۔سرچ آپریشن کے بعدڈیرہ اسماعیل خان میںسیکیورٹی کوانتہائی ہائی الرٹ کردیاگیاہے ۔ ڈی پی او خالد سہیل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ان علاقوں میں مشتبہ افراد روپوش ہیں جس کے بعد یہ کاروائی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے سے دو روز قبل 15کلو وزنی ایک خود کش جیکٹ بھی بر آمد کی گئی تھی۔