20 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 5:26
کراچی: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی قتل
اے آر وائی - کراچی کے علاقے محمودآبادلیاقت اشرف کالونی میں واقع مکان سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں جنہیں چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا پولیس کے مطابق مقتول شمریز اور عاصمہ نے ڈھائی سال قبل پسند کی شادی کی تھی ۔
بدھ کے روز اشرف کالونی میں رہائش پزیر اس کے سسرالیوں نے اس کو دعوت پر بلایا تھا جبکہ رات گئے وہاں سے دونوں میاں بیوی کی لاشیں ملیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔ مقتول کا ڈیڑھ سالہ بیٹا ساحل بھی وقوعہ کے بعد سے لاپتہ ہے ۔
شمریز کے سسرالی جو مکان میں رہائش پزیر تھے، وہ بھی غائب ہیں پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کردیا واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔