20 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 6:17
کوئٹہ: ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری، مریض پریشان
اے آر وائی - کوئٹہ میں ڈاکٹر مزار بلوچ کے قتل کے خلاف شہر کے اسپتالوں میں آج پانچویں روز بھی ہڑتال جاری ہے، او پی ڈیز کی بندش کے باعث بڑی تعداد میں مریض مایوس لوٹ گئے۔
ڈاکٹروں کے احتجاج کی وجہ سے کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہیں۔ مسلسل پانچوں روز ہڑتال کے باعث مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹرز تنظیموں نے قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔