20 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:45
نسرین جلیل نے بی بی قریشی کو گلدستہ پیش کیا
اے آر وائی - ایم کیو ایم کی رہنما نسرین جلیل اور دیگر حق پرست ارکان اسمبلی نے ڈاکٹر بی بی قریشی سے ایدھی سینٹر میں ملاقات کی اور الطاف حسین کی جانب سے خیریت دریافت کی اور گلدستہ پیش کیا۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر سابق نائب ناظمہ نسرین جلیل اور حق پرست اراقین اسمبلی نے ایدھی سینٹر کراچی میں اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان کی استاد ڈاکٹر بی بی قریشی سے ملاقات کی اور الطاف حسین کی جانب سے انہیں گلدستہ پیش کیا ۔اس موقع پر بی بی قریشی نے خیریت دریافت کرنے اور گلدستہ بھیجنے پر ایم کیو ایم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔